آر ایس ایس کے ایک سخت گیر رکن اسیمانند کا اعتراف گناہ ہمیں آج بہت کچھ سوچنے کے لئے مجبور کرتا ہی۔ہمیں اپنے ضمیر کی آواز سننے کے لئے مجبور کرتا ہی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ گزشتہ چند برسوں میں سرزمین ہند پر رونما ہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے پردہ اٹھایا اسیمانند نے ، لیکن ساتھ ہی ہماری عقلوںپر پڑے پردے کو بھی اٹھایا ہے اسیمانند نی۔ ہمارے ضمیر کو آواز دی ہی، ہم سب اپنے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں کہ کیا کبھی ہم سے بھی کوئی غلطی سرزد ہوئی ہی،لہٰذاہمیں اسیمانند کے اس اقبالیہ بیان کے مختلف پہلوئوں پر انتہائی سنجیدگی اور ایمانداری سے غور کرنا ہوگا۔ایک بند کمرے میں جہاں مجسٹریٹ اور اسیمانند کے درمیان گفتگو کا سلسلہ جاری تھا۔ وہاں اسیمانند اور جج کے درمیان کچھ وقت کے لئے ایک اسٹینو کے سوا کوئی بھی نہیں تھا۔ جج کا بار بار یہ کہنا کہ کیا آپ پر کسی طرح کا کوئی دبائو تونہیں ہی؟ آپ کو یہ بیان دینے کے لئے مجبور تو نہیںکیا جارہاہی؟ کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ آپ کا اقبال جرم آپ کے خلاف ثبو ت کے طور پر استعمال کیا جائے گااور آپ کو اپنے اس بیان کی بنا پر سزا ہوسکتی ہے اور اب میں اپنے اسٹینو کو بھی باہر جانے کے لئے کہہ رہا ہوں۔ اس وقت میری اور آپ کی آواز کوئی تیسرا نہیں سن رہا ہے اور نہ کوئی دیکھ رہا ہی۔ اب آپ کہیں کیا کہنا چاہتے ہیں آپ جس زبان میں اپنا بیان دینا چاہتے ہیں دے سکتے ہیں۔ اس وقت انتہائی پرسکون انداز میں اسیمانند کا اعتراف گناہ اور اس کی وجہ بننے والے ایک 18سالہ مسلم نوجوان کا ذکر جو کچھ روز اسیمانند کے ساتھ جیل میں رہا، میری مراد مکہ مسجدبم بلاسٹ کے ملزم کلیم سے ہے جس کے اخلاق نی، جس کے کردار نے اسیمانند جیسے شخص کا دل بدل دیا۔
ایک طرف آر ایس ایس کا تربیت یافتہ ایک ایسا شخص جس نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی،پھر آر ایس ایس سے تربیت حاصل کرکے مسلمانوں سے نفر ت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنالیاتھا اور دوسری طرف ایک کم عمر معمولی پڑھا لکھا مسلم نوجوان جس نے بدل کر رکھ دیا اس کے فلسفہ ٔ زندگی کو ۔ یہاں ہمارے نزدیک اگر کردار مثالی ہے کلیم کا توہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ کردار مثالی ہے اسیمانند کا بھی ، جس نے اپنے گناہ کو قبول کرنے کی ہمت کی، جس نے سچ کو سامنے لانے کی جرأت کی،جس نے سزا کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کیا، جس نے اپنے ضمیر کی آواز کو سننے کے سوا نہ تو حالات کے تقاضے کی طرف کوئی توجہ دی ، نہ اپنے ماضی کی طرف مڑکر دیکھا اور نہ اپنے ان قبیلے والوں کی مشکلات کا خیال کیا جن کے لئے اس راستے پر چلنا منظور کیا تھا۔ اسیمانند کو آر ایس ایس کا تربیت یافتہ، آر ایس ایس کا پرچارک یا ہندوستان میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں کا ملزم قرار دے کر اپنی بات کو آگے بڑھاناکافی نہیں ہوگا ۔ ہمیں جاننا ہوگااسیمانند کے ماضی کو، لہٰذا ہمیںسمجھنا ہوگااسیمانند کی زندگی کو ۔
اسیمانند کا اصل نام نبا کمار سرکار ،والد کا نام شری ببھوتی بھوشن سرکار اور ماں کا نام پرملا سرکارہی۔ اسیمانند مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں۔اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، 1974میں مغربی بنگال کی بردوان یونیورسٹی سے ایم ایس سی کی تعلیم حاصل کی۔ وہ بچپن سے ہی مذہبی خیالات کے تھے اور اپنے گائوں کے راما کرشن مشن میں جایا کرتے تھی۔مذہبی کتابوں کامطالعہ کرنا ان کا شوق تھا، جس وہ بہت متاثر ہوئی۔ پڑھائی مکمل کرنے کے بعد تمام زندگی آدیباسیوں کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا۔971میں بی ایس سی کی تعلیم حاصلکرنے کے دوران آر ایس ایس سے رابطہ قائم ہوا۔ 1995میں گجرات کے ڈنگ ضلع میں پہنچ کر قیام پذیر ہونے کا فیصلہ کیا۔ اسی شہر میں واگھہی نام کی جگہ پر بنواسی کلیان آشرم میں رہنا شروع کیا۔ یہی وہ جگہ تھی جہاں شبری نے شری رام کو اپنے جھوٹے بیر کھلائے تھی۔ لہٰذا اس جگہ کا نام شبری ماتاسیواسمیتی رکھ کر آر ایس ایس کی تربیت کے مطابق اپنا کام شروع کردیا۔اس کے بعد اسیمانند نے اپنے تفصیلی اعتراف گناہ میں ان تمام واقعات کا ذکر کیا ہے جو ہم اکثر اخبارات میں پڑھتے رہے ہیں۔میرے ذریعہ ادب سے نام لینے کی وجہ ہے کہ میں اس وقت اسیمانند کے جرم کی داستان نہیں بلکہ اٹھائے گئے سبق آموز قدم کا تذکرہ کررہا ہوں،میں جس خاص پہلو پر توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اسیمانند جس شخص نے پوری زندگی آر ایس ایس کی تعلیم حاصل کرنے اور تعلیم دینے میں گزاری، جس نے پوری زندگی شادی نہیں کی، جس نے اپنی زندگی کا مقصد آر ایس ایس کے مقاصد کو عملی جامہ پہنانا ہی بنایا، اس شخص کا ذہن تبدیل ہوا ایک 18سالہ مسلم نوجوان کے عمل سی، جو بہت زیادہ تعلیم یافتہ نہیں تھا، جو اسیمانند کی طرح اپنے مذہب کی اتنی جانکاری نہیں رکھتا تھا، اگر اس کے پاس کچھ تھا تو اپنا اخلاق و کردار ۔وہ نوجوان لڑکا اپنے ان ناکردہ گناہوں کی سزا پارہا تھاجو اس نے نہیں کئے اور اس کے سامنے آج جو شخص تھا وہ ان گناہوں کے لئے ذمہ دار تھا۔ بس اس واقعہ نے اسیمانندکاذہن بدل دیا۔اب اسیمانند کو نہ تو 59برس تک حاصل کی گئی تعلیم و تربیت کی پرواتھی،نہ آر ایس ایس کے وہ مقاصد تھے جن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے یہ راستہ اختیار کیا تھا۔اب اسیمانندکو اس بات کا خوف بھی نہیں تھاکہ ان گناہوں کا اعتراف کرنے کے بعد صرف اتنا ہی نہیں سزائے موت بھی ہوسکتی ہے بلکہ یہ بھی کہ اس طبقہ میں ، جس مخصوص فکر کے لوگ آج تک اسیمانندکو اپنی جماعت کا ایک قابل احترام شخص سمجھتے رہی، اب اس سے نہ صرف منہ پھیر لیں گے بلکہ نفرت کریں گے اور وہ اپنی نفرت میں کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں۔یہ حد وہ بھی ہوسکتی، جس سے سنیل جوشی کو گزرنا پڑا یعنی اسیمانند کو اس بات کی فکر بھی نہیں ہے کہ زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے نفرتوں کے سائے میں ختم ہوسکتی ہی۔ اگر کوئی فکر ہے تو بس اتنی کہ ضمیر جاگ اٹھاہے اور اس کی آواز یہ ہے ، انصاف کی راہ پر چلتے ہوئے اپنے گناہوںکااعتراف کرلیا جائی۔
میں اس وقت آر ایس ایس کو کٹگھڑے میں کھڑا نہیں کرنا چاہتا۔میں اس وقت آر ایس ایس کے پروردہ اس شخص کی زندگی کا وہ پہلو سامنے رکھنا چاہتاہوں جو سارے ہندوستان کے لئے انتہائی سبق آموز ہی۔ ہوسکتا ہے کہ اس وقت آر ایس ایس کے لوگ یہ سوچ رہے ہوں کہ اسیمانندنے بغاوت کرکے بہت بڑی بے وفائی کی ہے ،مگر شاید اسیمانندنے اس وقت آر ایس ایس کو ایک نئی زندگی دی ہے ، ایک نئی فکر دی ہی،بالمیکی نے جو کام کیا رامائن لکھ کر، آج اسیمانند نے وہ کام کیا ہی،تمام لوگوں کو سوچنے پرمجبور کیا ہے کہ اگر آرایس ایس کا تربیت یافتہ ایسے شخص کا ضمیر جاگ سکتا ہے جو تباہی کے راستے پر چل رہا تھا اور دوسروں کو چلنے کی ترغیب دے رہا تھا تو پھر باقی لوگ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں گے کیا وہ اپنے اندر اتنی ہمت جٹا پائیں گے کہ اپنے گناہ کا اعتراف کریں گی۔ کیا ہندوستان میں ہونے والی تمام دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے صرف آر ایس ایس ہی ذمہ دارہے اور کوئی دوسرا نہیںہی، اگر ہے تو اسیمانندکے اعتراف گناہ کے بعد اسے بھی ضمیر کی آوازسنائی دینی چاہئی۔ اگر ہم اسیمانند کے مکمل بیان پر غور کریں ، صرف ان سطور کو اپنے سامنے نہ رکھیں جو ہمیں اپنی بات کہنے یا ثابت کرنے میں معاون ثابت ہوں تو پھر ہمیں اس جملہ پر بھی غور کرنا ہوگا کہ بم کا جواب بم سے دینے کی فکر نے اسیمانندکو اس راستے پر چلنے کی فکر دی اور امن کے بدلے امن ، اخلاق کے بدلے اخلاق کے تقاضے نے اعتراف گناہ کا فیصلہ لینے کے لئے مجبور کیا۔لہٰذا بات چاہے کسی بھی سیاسی جماعت کی ہویا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص کی،ہمیں اسیمانندکے اس بیان کو سامنے رکھ کر اپنے اپنے اعمال کا احاطہ کرنا چاہئے اور اگر میں بالخصوص مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے چند جملے لکھنے کا ارادہ کروں تو مجھے حوالہ دینا ہوگا کہ مولانا کلب جواد صاحب کی ایک تقریر کا جب گزشتہ دنوں ایک اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے جہاد کی فضیلتیں اور اقسام کاذکر فرمایا تھا۔ اسی وقت انہوںنے یہ بھی کہا تھاکہ کسی بھی جنگ میں کامیابی سے کہیں زیادہ اہمیت رسول اللہؐ نے صلح حدیبیہ کو دی تھی، یعنی کامیابی جنگ میں نہیں صلح میں ہی۔ میں اس وقت صلح حدیبیہ کے وہی نکات زیر نظر تحریر میں شامل کرنا چاہتاہوں۔ اس لئے کہ مجھے کلیم کا کردار وہی نظر آتا ہے جس کاذکر صلح حدیبیہ میں ہم نے پڑھا تھا۔
’اکثر صحابہ صلح کے لئے آمادہ نہ تھے اور اس کے لئے تیار نہ تھے کہ انہیں خانہ کعبہ کی زیارت سے محروم کیا جائی۔ تاہم حضور اکرمؐ صلح کے لئے تیار ہوگئے لیکن جب صلح میں ساری شرطیں کفاران مکہ کی مانے جانے کی بات سامنے آئی تو اکثر صحابہؓ اس کے لئے تیار نظر نہیں آئی۔
صلح نامہ لکھتے وقت بطور فریق جب محمد نام لکھتے ہوئے رسول اللہ لکھا گیا تو اس کی بھی کفار مکہ کے صلح کار نے مخالفت کی، تو حضرت علیؓ برہم ہوگئے لیکن حضوراکرم ؐاپنا نام ولدیت کے ساتھ لکھنے پر رضا مند ہوگئی۔
صلح کے بعد قرآن کی آیت نازل ہوئی انا فتحنالک فتحاً مبینا(ترجمہ: ہم نے آپ کو فتح عطا کی ایسی فتح جو فتح واضح اور عظیم ہی) صلح کے بعد عمر فاروقؓ پہلے ابوبکر صدیق ؓ کے پاس گئے اور کہاکہ کیا یہی فتح ہے تو انہوںنے کہاکہ حضورؐ کہہ رہے ہیں تو یقینا یہی فتح ہے پھر حضرت عمرؓ حضورؐ کے پاس گئے اور سوال کیا کہ کیا یہ فتح ہی؟ تو حضورؐ نے کہاکہ ’ای والذی نفس محمد بیدہ انہ لفتح‘ (قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہی، یقینا یہ فتح ہی۔ (مسند احمد، ابودائود)
معاہدہ نامہ:
lدس سال تک فریقین کے درمیان جنگ بند رہے گی اور ایک دوسرے کے خلاف خفیہ یا علانیہ کوئی کاررو ائی نہ کی جائے گی۔
lاس دو ران قریش کا جو شخص اپنے ولی کی اجازت کے بغیر بھاگ کر محمد کے پاس جائے گا اسے واپس کیا جائے گا، لیکن مسلمانوں میں سے جو شخص کفاران مکہ کے پاس جائے گا اسے وہ واپس نہیں کریں گی۔
lقبائل عرف میں سے جو قبیلہ فریقین میں سے کسی ایک کا حلیف بن کر اس معاہدہ میں شامل ہونا چاہے گا اسے اس کا اختیار ہوگا۔
lمحمد اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ واپس جائیں گے اور آئندہ سال وہ عمرہ کے لئے آکر تین دن مکہ میں ٹھہر سکتے ہیں، بشرطیکہ میان میں ایک ایک تلوار لے کر آئیں اور کوئی اسلحہ نہ لائیں۔
lان تین دنوں میں اہل مکہ ان کے لئے شہر خالی کردیں گے تاکہ کسی تصادم کی نوبت نہ آئے مگر واپس جاتے ہوئے وہ یہاں کے کسی شخص کو اپنے ساتھ لے جانے کے مجازنہ ہوں گی۔
ابوجندلؓ جو مسلمان ہوچکے تھے اور کفار کی حراست میں بطور قیدی تھی، عین صلح کے وقت حضوراکرمؐ کے پاس پہنچے اور رہائی کی فریاد کی لیکن کفار کے صلح کار عمرو بن سہیل کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں حضورؐ نے واپس مکہ بھیج دیا۔
یہ ہے اسلام کا فلسفہ حیات، اگر ہم نے اس کی روشنی میں چلنے کا عزم کرلیا ، اگر ہم نے اپنے دلوں کی نفرتوں کو دور کرنے کا فیصلہ کرلیا، اگر ہم نے اسیمانندکے اعتراف گناہ کو آر ایس ایس پر کیچڑ اچھالنے کا ایک موقع مل جانے کی بجائے ،اسیمانند کے کردار کی برتری کو اپنے ذہنوں میں پیوست کرلیا تو یقینا ہم اس نتیجے پر پہنچ جائیں گے کہ اپنے پیارے ہندوستان کو امن و امان سے رکھنے ، اپنے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے ، اپنے ملک میں اتحاد اور اخوت کا ماحول قائم کرنے کے لئے ہمیں وہ راستہ اختیا کرنا ہوگاجو کلیم نے اختیار کیا۔ہمیں وہ راستہ اختیار کرنا ہوگا جو اسیمانند نے کیا۔ اگر ہم یہ راستہ اختیار کرلیں گے تو یقینا کلیم اور نہ اسیماننداس فہرست کا پہلا اور آخری نام ہوگا،بلکہ یہ ان تمام لوگوں کے ضمیر کی آواز دینے کی مثال بن جائیں گے جن سے کبھی نہ کبھی کسی معاملے میں غلطی سرزد ہوئی ہی۔ لہٰذا ہم سب کو اپنے اعمال کا احاطہ کرتے ہوئے اب اس سمت میں آگے بڑھنا چاہئے کہ ہم ماضی کی غلاظتوں اور گندگیوں کو طشت از بام کرنے کی بجائے ان سے نجات پانے کی راہیں اپنائیں ۔ قانون اپنا کام کرے گا ، وہ ہر مجرم کو سزا دے یہ اس کی ذمہ داری ہے لیکن ہم اس انصاف کی راہ کو سیاست کے لئے بھی استعمال نہ ہونے دیں اور نہ ایسے کسی تذکرے سے نفرت کا ماحول قائم ہونے دیں گی۔
اسیمانند نے جن گناہوں کا اعتراف کیا ان میں شامل ہی، سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ ، مالی گائوں بم دھماکہ ،خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر ہوادہشت گردانہ حملہ اور مکہ مسجدبم بلاسٹ۔ میںان تمام دہشت گردانہ حملوں کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتاکہ آخر ان مقامات کا انتخابات کیوں کیاگیا، مگر اس وقت ہمارے سامنے ان دہشت گردانہ حملوں کی فہرست ہے اور اعتراف گناہ کرنے والا بیان بھی تو اسی وقت ہمارے ذہن میں کچھ فرقہ وارانہ حملوں کی تصویر بھی ہی۔ میں نے دانستہ اس وقت فرقہ وارانہ فساد قرار نہیں دیا، اس لئے کہ وہ بھی کسی نہ کسی ذہنی کاوش کا نتیجہ تھی۔ میری مرادہے میرٹھ ، ملیانہ ، ہاشم پورہ، مرادآبادکی عیدگاہ میں ہوا قتل عام اور بھاگل پور جیسے افسوسناک واقعات ۔ ملک کو دہشت گردی اور فرقہ پرستی دونوں سے ہی زبردست خطرہ ہے اور اگر ہم دہشت گردی کی بات کریں تو پھر یہ دہشت گردی چاہے جس مذہب ، فرقے یا سیاسی جماعت کے ذریعہ پروان چڑھ رہی ہو، ملک کے لئے یکساں خطرناک ہی۔لہٰذا آج ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ آر ایس ایس کی صفوں سے نکل کر اسیمانند نے اپنے ضمیر کی آواز پر اپنے گناہ کا اعتراف کیا ہے تو کیا باقی گناہگاروں پر بھی اس کا کوئی اثر پڑے گا؟ کیا وہ بھی اپنے گناہ کا اقرار کرنے کی ہمت دکھا پائیں گی؟
نوٹ:بہرائچ کانفرنس اور مبارکپور کی گمشدہ بچیوں کی گھر واپسی پر پھر کبھی..